تبت : چین نے دنیا کے سب سے بڑے ڈیم کی تعمیر شروع کردی ، جس کے بعد بھارت میں کھلبلی مچ گئی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کا پانی بند کرنے کی دھمکی دینے والے بھارت میں کھلبلی مچ گئی۔سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے والے بھارت پر چین نے پانی کا ایٹم بم گرا دیا، چینی وزیراعظم لی چیانگ نے تبت میں یرلنگ سنپوڈیم کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔یہ سپر ڈیم تبت میں دریائے یارلنگ پرتعمیر کیا جارہا ہے، جو بھارت میں جاکر برہما پترا کہلاتا ہےغیرملکی میڈیا کا کہنا ہے میگا ڈیم کی تعمیر پر ایک سو اڑسٹھ ارب ڈالر لاگت آئے گی، جو زمین کا سب سے مہنگا تعمیراتی منصوبہ قراردیا گیا ہے.منصوبے میں پانچ ہائیڈرو پاور اسٹیشنز سالانہ تین سو ارب کلو واٹ آورسےزائد بجلی پیدا کریں گےجوتیس کروڑ سے زائد افراد کی ضروریات پوری کرے گیدریائے یرلنگ سنپور پر یہ دنیا کی سب سے بڑی ہائیڈرو الیکٹرک تنصیب ہوگی، ڈاؤن اسٹریم میں تبت سے پانی دریائے برہم پترا میں تبدیل ہو کر بھارت اور بنگلادیش جاتا ہے۔چین نے پانچ سالہ منصوبے کے تحت ٹوئنٹی ٹوئنٹی میں اس ڈیم اعلان کیا ، جس کی منظوری دسمبردوہزارچوبیس میں دی گئی تھی۔چین، بھارت اوربنگلادیش کےدرمیان اس دریا کی تقسیم پرکوئی معاہدہ موجود نہیں، بھارت خدشہ ظاہرکر رہا ہے کہ چین ڈیم سے دریا کے بہاؤ کا رخ بدل سکتا ہے.