خلا سے واپس زمین پر آنے کے کچھ دنوں بعد ہندوستانی خلاباز شبھانشو شکلا نے ایک چیلنج بھرا ویڈیو شیئر کیا ہے۔ یہ ویڈیو بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (آئی ایس ایس) کے اندر کا ہے۔ ویڈیو میں شکلا خود کو بغیر کسی حرکت کے رکھنے کی مشق کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔شبھانشو شکلا نے سوشل میڈیا ’انسٹاگرام‘ پر اپنا تجربہ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ آئی ایس ایس پر پہنچنے کے بعد وہ وقت کے مطابق کام کرنے اور تجربات کو پورا کرنے میں مصروف تھے۔ شروعات میں تھوڑی مشکل ہوتی ہے کیونکہ آپ مائیکرو گریویٹی میں چلنا سیکھتے ہیں اور اسٹیشن کو بھی جان رہے ہوتے ہیں۔ مائیکرو گریویٹی کا مطلب ہے جہاں چیزیں تقریباً بے وزن ہوتی ہیں۔ وہاں تیرنا اور بغیر ہلے رہنا سیکھنا پڑتا ہے۔یہ ویڈیو شبھانشو شکلا کے مشن کے کچھ دنوں بعد کا ہے۔ تب انہیں اپنے موومنٹ میں پر تھوڑا کنٹرول ملا تھا۔ شبھانشو شکلا نے کہا کہ میں بس مستحکم ہونا چاہتا تھا لیکن واضح طور ناکام رہا۔ انہوں نے آگے کہا کہ خلا میں چھوٹی سی ہلچل بھی آپ کے جسم کو ہلا سکتی ہے۔ پوری طرح سے مستحکم رہنے کے لیے بہت مہارت چاہیے۔شبھانشو شکلا نے اس کا موازنہ ہمارے دماغ سے کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بالکل ہمارے دماغ کی طرح ہے جو اس تیز طرار دنیا میں ہمیشہ چلتا رہتا ہے۔ انہوں نے صلاح دی کہ تھوڑا وقت نکال کر شانت رہیں۔ یعنی آج تھوڑا وقت نکال کر شانت رہیں۔ کبھی کبھی تیز ہونے کے لیے سست ہونا ضروری ہے۔ شبھانشو شکلا نے مذاق کرتے ہوئے کہا کہ کشش ثقل کے بغیر بھی مستحکم رہنا مشکل ہے۔واضح رہے کہ شبھانشو شکلا 16 جولائی کو محفوظ طور سے خلا سے زمین پر واپس آئے۔ اسپیس ایکس کا ڈریگن کیپسول، سین ڈیگو کے ساحل پر بحرالکاہل میں اترا۔ اس سے ایکسیوم-4 مشن پورا ہو گیا۔ یہ مشن تقریباً تین ہفتے تک چلا۔ بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر اپنے مشن کے دوران ایکس-4 کرو نے 31 ملکوں کے 60 سے زیادہ تجربات کیے۔ ان میں ہندوستان کے ’اسرو‘ کے ذریعہ کیے گئے 7 تجربے بھی شامل تھے۔ شبھانشو شکلا کی واپسی کمرشیل خلائی اڑان میں ہندوستان کی بڑھتی سرگرمی کے لیے سنگ میل ہے۔