لاس اینجلس: کیلیفورنیا کے شہر سے اڑان بھرنے والے بوئنگ کے مسافر طیارے میں ٹیک آف کے کچھ ہی دیر بعد آگ لگ گئی، یہ خوفناک لمحہ ویڈیو میں قید ہو گیا۔سامنے آنے والی دل دہلا دینے والی ویڈیو میں طیارے کے انجن سے شعلے نکلتے واضح طور پر دیکھے جا سکتے ہیں، لوگوں کو ڈیلٹا ایئر لائنز کی پرواز کا انجن جلتا ہوا دکھائی دیا، اس خوفناک واقعے پر پائلٹ نے طیارے کو فوری طور پر واپس لاس اینجلس کی طرف موڑ دیا۔چونکا دینے والی فوٹیج میں بوئنگ 767-400 جیٹ کو تھوڑا سا مڑتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جب اس کا بایاں انجن آگ کے شعلوں سے دہک اٹھا تھا، فوٹیج ریکارڈ کرنے والا خوفزدہ شخص کو چیختے سنا جا سکتا ہے۔لاس اینجلس میں ڈرائیور نے قطار میں کھڑے لوگوں پر گاڑی چڑھا دیپرواز لاس اینجلس سے اٹلانٹا، جارجیا جا رہی تھی، لیکن آتش زدگی کے باعث اسے واپس لینڈنگ کرنی پڑی، پائلٹ نے کامیابی سے طیارے کو چکر کھلا کر رن وے پر بہ حفاظت اتار دیا، فوٹیج میں طیارہ اترتا نظر آتا ہے، خوش قسمتی سے لینڈنگ گیئر بغیر کسی پریشانی نیچے اترا۔https://urdu.arynews.tv/wp-content/uploads/2025/07/plane-fire.mp4