ہماچل پردیش کے منڈی ضلع میں ایک دردناک سڑک حادثہ پیش آیا ہے، جس میں کم از کم 5 افراد کی موت ہو گئی ہے۔ واقعہ ہماچل روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن (ایچ آر ٹی سی) کی بس کے ساتھ ہوا ہے جو اچانک بے قابو ہو کر کھائی میں جا گری۔ اس سڑک حادثہ میں تقریباً 20 مسافر زخمی بھی ہوئے ہیں۔ مہلوکین میں 3 خواتین اور 2 مرد شامل ہیں۔ یہ سڑک حادثہ منڈی ضلع سے 60 کلومیٹر دور سرکا گھاٹ سَب ڈویژن میں مسیرن کے پاس ترانگلا میں ہوا۔Mandi, Himachal Pradesh | Five dead as bus falls into a gorge near Maseran area of Sarkaghat Sub-Division, approximately 60 kilometres from Mandi town. Around 20 people have been injured in the incident. All injured are being treated at the Sarkaghat hospital, with several… pic.twitter.com/We1oKp651w— ANI (@ANI) July 24, 2025بس جب بے قابو ہو کر سڑک سے پھسل کر کھائی میں گری تو اس وقت بس میں تقریباً 25 مسافر موجود تھے۔ حادثہ کی جانکاری ملتے ہی سرکاگھاٹ تھانہ کی پولیس ٹیم اور ڈی ایس پی حادثہ والی جگہ پر پہنچے۔ راحت و بچاؤ کا کام جاری ہے۔ حادثہ کے بعد مقامی لوگ بھی راحت اور بچاؤ کے کام میں انتظامیہ کی مدد کر رہے ہیں۔زخمیوں کو ایمبولنس کے ذریعہ سرکاگھاٹ اسپتال پہنچایا جا رہا ہے، جہاں زخمیوں کو ابتدائی علاج دیا جا رہا ہے۔ فی الحال یہ پتہ نہیں چل پایا ہے کہ حادثہ کن وجوہات سے ہوا۔ اس حادثہ سے متعلق جانکاری دیتے ہوئے منڈی کی ایس پی ساکشی ورما نے بتایا کہ منڈی شہر سے تقریباً 60 کلومیٹر دور سرکاگھاٹ سَب ڈویژن کے مسیرن علاقہ کے پاس ترانگلا میں بس کے کھائی میں گرنے سے 5 مسافر جاں بحق ہو گئے۔ایس پی نے جانکاری دیتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی کہ اس حادثہ میں تقریباً 20 لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ سبھی زخمیوں کا سرکاگھاٹ اسپتال میں علاج چل رہا ہے، جن میں سے کچھ کی حالت سنگین بتائی جا رہی ہے۔ پولیس اور مقامی انتظامیہ سرگرمی کے ساتھ بچاؤ و راحت رسانی کے عمل میں مصروف ہیں۔ حادثہ کے بعد پولیس کی ٹیم جائے وقوع پر موجود ہے۔ تحقیقات بھی شروع ہو گئی ہے۔