یو اے ای ویزا تجدید سے قبل کیا کرنا ضروری ہے؟ اہم ہدایت جاری

Wait 5 sec.

دبئی: متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں ٹریفک جرمانوں کی بروقت وصولی کے لیے نیا امیگریشن نظام دبئی پولیس کے ساتھ منسلک کر دیا گیا۔عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق اماراتی حکام کی جانب سے ایک اہم ہدایت جاری کی گئی ہے کہ یو اے ای ریزیڈنسی ویزے کی تجدید کا عمل شروع کرنے سے پہلے کیا کرنا ضروری ہے؟اعلیٰ امیگریشن حکام نے کہا ہے کہ دبئی کے رہائشی اب اپنے رہائشی ویزوں کی تجدید یا منسوخی نہیں کر سکیں گے اگر ان کے پاس ٹریفک جرمانے کا بقایا ہے، یعنی دبئی میں ویزے کی تجدید، منسوخی یا تبدیلی کے لیے تمام ٹریفک جرمانے ادا کرنے ہوں گے۔اماراتی حکام کے مطابق یہ فیصلہ قانون کی عمل داری بہتر بنانے اور جرمانوں کی بروقت وصولی یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے، یہ نظام فوری طور پر نافذ العمل ہوگا، جب کہ 3 ہزار درہم یا اس سے زائد کا جرمانہ قسطوں میں ادا کرنے کی سہولت بھی دی گئی ہے۔پاکستانیوں کے لئے ایک اور ملک میں ویزا فری انٹری کی سہولتواضح رہے کہ دبئی میں جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ریزیڈنسی اینڈ فارنرز افیئرز (GDRFA) نے ایک نئے الیکٹرانک سسٹم کے نفاذ کا اعلان کیا ہے، جس نے رہائش سے متعلق لین دین کو دبئی پولیس ٹریفک فائن سسٹم سے جوڑ دیا ہے۔بدھ کو منعقدہ ایک میڈیا بریفنگ کے دوران جی ڈی آر ایف اے نے تصدیق کی کہ یہ الیکٹرانک سسٹم فی الحال تجرباتی مرحلے میں ہے، اور یہ ان افراد پر لاگو ہوتا ہے جو اپنی رہائش کی تجدید، منسوخی یا منتقلی کے لیے درخواست دے رہے ہیں۔ اتھارٹی نے واضح کیا کہ UAE میں جمع کرائی گئی اقامت کی تجدید، اسٹیٹس میں ترمیم یا منسوخی کی درخواستیں اب قبول نہیں کی جائیں گی اگر تمام ٹریفک جرمانے ادا نہیں کیے گئے ہوں گے۔