دہلی-این سی آر میں شدید بارش کے آثار، یوپی-بہار سمیت کئی دیگر ریاستوں میں بھی محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری

Wait 5 sec.

دہلی۔این سی آر میں اُمس بھری گرمی کا دور جاری ہے۔ حالانکہ محکمہ موسمیات نے دہلی والوں کے لیے راحت کی خبر سنائی ہے۔ آئی ایم ڈی کے مطابق آج دہلی-این سی آر میں جھما جھم بارش کے آثار ہیں۔ یہاں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 ڈگری سیلسیس اور کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری سیلسیس کے آس پاس رہ سکتا ہے۔ وہیں مہاراشٹر، اتر پردیش، بہار، پنجاب، ہریانہ اور راجستھان سمیت ملک کی کئی دیگر ریاستوں میں بھی بارش کو لے کر الرٹ جاری کیا گیا ہے۔اتر پردیش کے کئی مغربی ضلعوں میں بادل گرجنے اور بجلی گرنے کو لے کر وارننگ جاری کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ ریاست کے شمالی ضلعوں میں بارش کے امکان کو دیکھتے ہوئے آرینج الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ بہار کے بانکا، بودھ گیا، بکسر، گیا، حاجی پور، موتیہاری، نالندہ، پورنیہ اور سہسرام سمیت کئی ضلعوں میں گرج کے ساتھ موسلا دھار بارش ہونے کا امکان ہے۔راجستھان کے جیسلمیر، جئے پور، الور اور اجمیر سمیت کئی ضلعوں میں بھی شدید بارش کو لے کر الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق 21 سے 22 جولائی کے درمیان شمالی اور جنوب-مشرقی راجستھان کے کچھ علاقوں میں ہلکی سے درمیانی بارش ہونے کے آثار ہیں۔پہاڑی ریاستوں میں بھی آج شدید بارش ہونے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے کماؤں ضلع میں بھاری بارش کو لے کر ریڈ الرٹ جاری کیا ہے۔ نینی تال، چمپاوت اور اودھم سنگھ نگر میں بارش کے آثار ہیں۔ گڑھوال علاقے کے ٹہری، پوڑی، پتھورا گڑھ میں پیر کو شدید بارش ہو سکتی ہے۔#WATCH | Maharashtra: Rain lashes parts of Mumbai. Visuals from Marine Drive. pic.twitter.com/xolaALFaXL— ANI (@ANI) July 21, 2025وہیں ملک کے خوابوں کے شہر ممبئی میں اس سال بے حد کم بارش ہوئی ہے لیکن اب جم کر بارش کا سلسلہ شروع ہونے والا ہے۔ آج ممبئی کے کئی علاقوں میں بارش کا نظارہ دیکھنے کو ملا ہے۔ محکمہ موسمیات نے اس ہفتے ممبئی میں بھاری بارش، بجلی اور طوفان کا الرٹ جاری کیا ہے۔