غزہ جنگ کے بعد شدید ذہنی دباؤ اور نفسیاتی مسائل سے دوچار اسرائیلی فوجی اپنی زندگیوں کا خاتمہ کرنے لگے۔ایک اور اسرائیلی فوجی نے خودکشی کر لی ہے۔اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ ایک اور فوجی نے خودکشی کی ہے جو گزشتہ دو ہفتوں میں ایسا کرنے والا چوتھا فوجی ہے۔فوج کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ناروے سے تعلق رکھنے والے ایک فوجی ڈین فلپسن نے منگل کے روز جنوبی اسرائیل میں ایک تربیتی اڈے پر خود کو گولی مار لی اور وہ اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق سال کے آغاز سے اب تک 19 اور غزہ پر اسرائیل کی جنگ شروع ہونے کے بعد سے 42 فوجی خودکشی کر چکے ہیں۔