برازیلیا: برازیل کے سابق صدر جائر بولسونارو کے پاؤں میں الیکٹرانک بیڑی ڈال دی گئی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق برازیل کی سپریم کورٹ کے حکم پر سابق صدر بولسونارو کو الیکٹرانک اینکل ٹیگ لگا دیا گیا، عدالت نے ان پر انٹرویو دینے اور سوشل میڈیا پر آنے پر بھی پابندی لگا دی۔پولیس نے جمعہ کے روز جائر بولسونارو کے گھر اور سیاسی ہیڈ کوارٹر پر چھاپا مارا تھا، اور جائیدادوں کی تلاش کی اور سابق صدر کو ٹخنوں کا برقی ٹیگ پہننے کا حکم دیا۔ بولسونارو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اتحادی ہیں، ان پر غیر ملکی عہدیداروں سے بات کرنے یا سفارت خانوں سے رجوع کرنے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔JUST IN — While visiting the Brazilian Congress, Bolsonaro revealed his ankle monitor ordered by Justice de Moraes.“I did not steal, did not murder anyone, did not trafficked. This is a symbol of the humiliation i am being submitted. I am innocent.”pic.twitter.com/BzZjgZFGSf— Direto da América (@DiretoDaAmerica) July 21, 2025سابق صدر پر پابندیاں اس لیے لگائی گئی ہیں کیوں کہ 2022 کے صدارتی انتخابات کے نتائج کو ختم کرنے کی مبینہ سازش پر ان کے خلاف کیس کی سماعت کے دوران ان کے ملک سے فرار ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔عباس عراقچی کا انٹرویو، ٹرمپ نے سی این این سے معافی کا مطالبہ کر دیاجمعہ کے روز پولیس اسٹیشن کے باہر حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے بولسونارو نے ٹخنوں کے ٹیگ کو ’’اعلیٰ ذلت‘‘ قرار دیا اور کہا کہ انھوں نے ’’برازیل چھوڑنے کا کبھی سوچا بھی نہیں۔‘‘ انھوں نے کہا میرے ملک چھوڑنے کے شکوک شبہات دراصل مبالغہ آرائی ہے، حد ہو گئی ہے، میں ملک کا سابق صدر ہوں اور 70 سال کا ہوں۔‘‘سابق صدر نے اپنے خالف اقدامت کو بزدلی قرار دیا ہے، اور کہا کہ ایسا کچھ نہیں کیا جو اس طرح کا سلوک کیا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ سابق برازیلین صدر بولسونارو کے خلاف کرپشن اور بغاوت جیسے الزامات کی تحقیقات جاری ہے، عدالت نے بولسونارو کے بیٹے کے اثاثے بھی منجمد کر دیے ہیں۔