بنگلادیش : اسکول پر فوجی طیارہ گرنے سے اموات کی تعداد 27 ہوگئیں ، آج یوم سوگ کا اعلان

Wait 5 sec.

ڈھاکا : بنگلادیش میں فوجی طیارہ اسکول پر گر کر تباہ ہونے سے اموات کی تعدادستائیس ہوگئی۔ عبوری حکومت کےاعلان پرآج بنگلادیش میں یوم سوگ منایا جارہا ہے۔تفصیلات کے مطابق بنگلادیش میں فوجی طیارہ اسکول پر گر کر تباہ ہونے سے اموات کی تعداد ستائیس ہوگئی اور 171 زخمی ہے، جان بحق اور زخمیوں میں زیادہ تر نوجوان طلبا شامل ہیںتربیتی طیارہ حادثہ عبوری حکومت کے اعلان پر آج بنگلادیش میں یوم سوگ منایا جارہا ہے، نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں گاڑی سیلابی ریلے میں بہہ گئی۔ترجمان فوج نے بتایا کہ طیارے میں ٹیک آف کے فوری بعد تیکنکی مسئلہ ہوا، پائلٹ نے طیارے کو آبادی سے دور لے جانے کی بھر پور کوشش کی لیکن کامیاب نہ ہوسکا تاہم حادثے کی تحقیقات کے لیے کمیتی بنا دی گئی ہے۔گزشتہ روز بنگلادیش فضائی کو تربیتی طیارہ ایف سیون جیٹ ڈھاکا کے اٹارا علاقہ میں کالج کی اس عمارت پر گرا گیا تھا، حادثے کے وقت کیمپس میں طلبا کی بڑی تعداد موجود تھی۔طیارہ چھٹی کےعین وقت گرکرتباہ ہوا، طیارہ گرنے سے زور دار دھماکا ہوا اورعمارت میں آگ لگ گئی  اور  فوراً بعد فضا میں دھوئیں کے بادل چھا گئے۔سوشل میڈیا پر گردش کرتی ویڈیوز میں دکھایا گیا کہ متاثرہ عمارت کی دیواریں شعلوں کی لپیٹ میں آگئیں، لوگ چیخ و پکار کرتے ادھر ادھر بھاگ رہے تھے۔