برطانیہ بھر میں کل سے جونیئر ڈاکٹرز کی ہڑتال

Wait 5 sec.

لندن: پورے برطانیہ میں کل سے جونیئر ڈاکٹرزکی ہڑتال ہوگی، برٹش میڈیکل کونسل اور حکومتی کے درمیان مذاکرات ناکام ہوگئے ہیں۔غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق برٹش میڈیکل کونسل نے 5روزہ ہڑتال کا اعلان کیا ہے، جونیئر ڈاکٹرز کل سے ہڑتال کا آغاز کریں گے، برٹش میڈیکل کونسل کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز کا تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ نہیں مانا گیا۔برطانیہ کے ہیلتھ سیکریٹری نے کہا کہ ڈاکٹرز ہڑتال ملتوی کریں بات چیت جاری رکھیں، این ایچ ایس کا کہنا ہے کہ ہڑتال سے 60 ہزار مریض متاثر ہوں گے۔اسپتالوں میں ایمرجنسی سروسز اور آپریشنز متاثر ہوں گے برطانیہ بھر کے اسپتالوں میں آنے والے مریضوں کو اس سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑیگا۔دو سال قبل بھی برطانوی حکومت نے ڈاکٹروں کی ہڑتال ختم کرنے کے لیے ان کی تنخواہیں بڑھانے کا فیصلہ کیا تھا، نیشنل ہیلتھ سروس (این ایچ ایس) کے تقریباً ایک لاکھ 50 ہزار ملازمین اس سے مستفید ہوئے تھے۔غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی حکام نے بتایا تھا کہ خودمختار جائزہ باڈی (ڈی ڈی آر بی) کی سفارشات کو قبول کرتے ہوئے حکومت نے ڈاکٹروں اور ڈینٹسٹ کے معاوضے میں اضافے پر رضامندی کا اظہار کیا ۔نیشنل ہیلتھ سروس کے ڈیڑھ لاکھ ڈاکٹروں اور طبی عملے کی تنخواہوں میں اضافہ کیا گیا تھا جس کا مقصد نیشنل ہیلتھ سروس (این ایچ ایس) کے ڈاکٹروں کی ہڑتال کو ختم کرانا تھا۔برطانوی حکومت کے مطابق ایسے ڈاکٹرز جو تربیت کے پہلے سال میں ہیں ان کے لیے 10.3 فیصد، جونیئر ڈاکٹرز کے لیے 8.8 فیصد اور میڈیکل کنسلٹنٹس کے لیے تنخواہوں میں 6 فیصد اضافہ کیا جائے گا۔ڈاکٹروں کی جانب سے برطانوی تاریخ کی طویل ترین ہڑتال