امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کا حماس کیساتھ مذاکرات ناکام ہونے کا اعتراف

Wait 5 sec.

نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹامی پگٹ نے حماس کےساتھ مذاکرات ناکام ہونے کا اعتراف کیا ہے، مغویوں کی رہائی کیلئے کوئی اور طریقہ اپنایا جائیگا۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ دوحہ میں مذاکرات کے دوران حماس کا رویہ شرمناک رہا، حماس کی جانب سے مذاکرات کی کامیابی کیلئے سنجیدگی نہیں دیکھائی گئی، امریکا کو تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان کشیدگی پرتشویش ہے۔ٹامی پگٹ نے کہا کہ حماس کی قید میں موجود مغویوں کی رہائی کیلئے اب کوئی اور طریقہ اپنایا جائےگا، خصوصی نمائندہ وٹکوف واضح کرچکے حماس جنگ بندی کیلئے سنجیدہ نہیں۔امریکی محکمہ خارجہ کی پریس بریفنگ ، بھارتی صحافی پاکستان کیخلاف زہر اگلنے لگانائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ غزہ کے مکین حماس کی بربریت کا نشانہ بن رہے ہیں، غزہ میں متاثرین تک امداد پہنچانے کیلئے پُرعزم ہیں۔ٹامی پگٹ نے کہا کہ غزہ کی موجودہ صورتحال سے اچھی طرح واقف ہیں، یقینی بنانا ہے کہ غزہ میں جانے والی امداد حماس کے ہاتھ نہ آئے۔امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ٹامی پگٹ کا مزید کہنا تھا کہ نئی پالیسی کے تحت امداد شراکت دار ممالک کو دی جائے گی۔امریکا نے غزہ جنگ بندی مذاکرات کےلیے اپنی ٹیم کو قطر سے واپس بلا لیا