روس میں انتہا پسند مواد سرچ کرنا جرم قرار، وی پی این کے استعمال پر بھی پابندی عائد

Wait 5 sec.

ماسکو (23 جولائی 2025): روس مین انٹرنیٹ پر انتہا پسند مواد سرچ کرنے کو جرم جبکہ وی پی این کے استعمال کے خلاف بھی قانون منظور کر لیا گیا۔خبر رساں ایجنسی روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق روس میں اگر کوئی نئے قانون کے تحت انٹرنیٹ پر انتہا پسند مواد سرچ کرتا ہے تو اسے جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا۔انتہا پسند مواد سرچ کرنے پر پابندی کا قانون پارلیمنٹ کے لوئر ہاؤس میں منظور کیا گیا، قانون سازی پر اپوزیشن کے ساتھ ساتھ چند حکومت حامی شخصیات نے بھی تنقید کی۔اپوزیشن کا کہنا ہے کہ 63.82 ڈالر تک کے جرمانے الزامات کا دروازہ کھول سکتے ہیں۔ادھر وزارت انصاف کی انتہا پسند مواد کی فہرست میں 500 سے زیادہ صفحات شامل ہیں۔ روس میں انتہا پسندانہ سرگرمیوں کو انجام دینے پر پابندی عائد کرنے والے اداروں میں کریملن نقاد الیکسی نیوالنی کا اینٹی کرپشن فنڈ، انٹرنیشنل ایل جی بی ٹی موومنٹ اور امریکی ٹیک دیو میٹا پلیٹ فارم شامل ہیں۔جمعہ کو آئی ٹی کے قانون سازوں نے کہا کہ واٹس ایپ کو روسی مارکیٹ چھوڑنے کیلیے تیار رہنا ہوگا کیونکہ اس کو محدود سافٹ ویئر کی فہرست میں شامل کرنے کا امکان ہے۔نئی قانون سازی ان لوگوں کو متاثر کرے گی جو جان بوجھ کر آن لائن انتہا پسند مواد کی تلاش کرتے ہیں جبکہ وی پی این کے ذریعے سنسرشپ کو نظرانداز کرنے اور ممنوعہ مواد تک رسائی حاصل کرنے کیلیے استعمال کرتے ہیں۔