پاکستان میں مبینہ ٹیکس فراڈ پر گرفتاری سمیت ایف بی آر کے وہ نئے اختیارات جن پر کاروباری افراد فکر مند ہیں

Wait 5 sec.

پاکستان میں کاروباری افراد کی جانب سے فنانس ایکٹ میں لیے گئے اقدامات میں سے سب سے زیادہ جس کی مخالفت کی گئی ہے وہ ایکٹ میں ٹیکس قانون میں شامل سیکشن 37 اے اور 37 بی ہیں۔ یہ سیکشنز فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے حکام کو یہ اختیار دیتی ہیں کہ مبینہ ٹیکس فراڈ پر تحقیقات کر کے اس میں ملوث افراد کو گرفتار کر سکیں۔