’5 جہازوں کی حقیقت کیا ہے؟‘، امریکی صدر ٹرمپ کے دعویٰ پر راہل گاندھی نے پی ایم مودی سے کیا سوال

Wait 5 sec.

پہلگام حملہ کے بعد ہندوستان کے ذریعہ دہشت گردی کے خلاف چلائے گئے ’آپریشن سندور‘ سے متعلق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ایک ایسا بیان دے دیا ہے، جس نے ہندوستان کی سیاست میں ہلچل مچا دی ہے۔ امریکی صدر نے 5 جنگی طیارہ کو گرائے جانے کا دعویٰ کر ایک ہنگامہ برپا کر دیا ہے۔ کانگریس نے تو اس معاملے کو پارلیمنٹ میں اٹھانے کی تیاری کر لی ہے اور براہ راست وزیر اعظم نریندر مودی سے جواب کا مطالبہ کیا ہے۔ کانگریس نے یہ بھی واضح کر دیا ہے کہ کسی وزیر یا ترجمان کی صفائی نہیں چلے گی، بلکہ جواب صرف وزیر اعظم کو ہی دینا ہوگا۔नरेंद्र मोदी जवाब दें उन्होंने व्यापार के लिए देश के सम्मान से समझौता क्यों किया? pic.twitter.com/buoFBnX2h7— Congress (@INCIndia) July 19, 2025اس درمیان لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد اور کانگریس رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر پی ایم مودی سے ’5 جہازوں کی حقیقت‘ پوچھ ڈالی ہے۔ انھوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا ہے ’’مودی جی، 5 جہازوں کی حقیقت کیا ہے؟ ملک کو جاننے کا حق ہے۔‘‘ اس سے قبل بھی راہل گاندھی نے اس معاملے میں نریندر مودی حکومت کو ٹرمپ کے سامنے سرینڈر ہو جانے کا الزام عائد کیا تھا۔ اس تعلق سے اپنی تقریروں میں وہ طنز بھی کستے رہے ہیں اور حکومت سے جواب کا مطالبہ کرتے رہے ہیں۔मोदी जी, 5 जहाज़ों का सच क्या है?देश को जानने का हक है! pic.twitter.com/mQeaGCz4wp— Rahul Gandhi (@RahulGandhi) July 19, 2025جہاں تک ٹرمپ کے تازہ بیان کا سوال ہے، انھوں نے جمعہ کے روز وہائٹ ہاؤس میں ریپبلکن اراکین پارلیمنٹ کے ساتھ ایک عشائیہ کے دوران دعویٰ کیا تھا کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان آپس میں پہلگام دہشت گردانہ حملہ کے بعد ہوئی جنگ کے دوران ’5 جنگی طیارے گرائے گئے تھے‘۔ حالانکہ انھوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ گرائے گئے جنگی طیارے ہندوستان کے تھے یا پاکستان کے۔अमेरिका के राष्ट्रपति ट्रंप 24 बार दोहरा चुके हैं कि उन्होंने भारत-पाकिस्तान के बीच युद्धविराम कराया और धमकी दी कि युद्ध नहीं रोकोगे तो मैं व्यापार नहीं करूंगा।अब राष्ट्रपति ट्रंप ने एक नई बात कह दी है कि भारत-पाकिस्तान के बीच युद्ध में 5 फाइटर जेट गिरे थे। हमारी मांग है कि… pic.twitter.com/1AQLU09GZJ— Congress (@INCIndia) July 19, 2025بہرحال، ٹرمپ کے دعویٰ پر کانگریس نے مودی حکومت کے سامنے کچھ تلخ سوال رکھ دیے ہیں۔ مرکزی حکومت سے کانگریس نے پوچھا ہے کہ کیا ٹرمپ نے ہند-پاک جنگی بندی روکنے کا جو دعویٰ کیا ہے، وہ سچ ہے، جیسا کہ انھوں نے اب تک 24 بار ذکر کیا؟ کیا ٹرمپ نے تجارت کی دھمکی دے کر جنگ روکنے کا دباؤ بنایا؟ جنگ میں 5 جنگی طیارے اگر گرے تھے تو وہ کس ملک کے تھے؟