امریکی شہر لاس اینجلس میں تیز رفتار گاڑی ہجوم پر چڑھ دوڑی جس کے نتیجے میں 31 افراد زخمی ہوگئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سانٹا مونیکا بلیوارڈ میں نائٹ کلب کے سامنے کار ڈرائیور نے شہریوں کو روند ڈالا، زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں 7 افراد کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔ گاڑی کی ٹکر اتفاقیہ تھی یا جان بوجھ کر حملہ کیا گیا؟ پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔شہر کی انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ علاقے سے دور رہیں اور افواہوں پر یقین نہ کریں۔ مزید تفصیلات سامنے آتے ہی میڈیا کو آگاہ کیا جائے گا۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ ابھی واضح نہیں کہ یہ واقعہ محض ایک حادثہ تھا یا دہشت گردی کا عنصر شامل ہے۔ تحقیقات جاری ہیں۔فائر ڈیپارٹمنٹ نے ایک ابتدائی الرٹ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ حادثہ علی الصبح پیش آیا، تاہم واقعے کی مکمل تفصیلات ابھی سامنے نہیں آ سکیں۔امدادی کارکنوں نے فوری طور پر ریسکیو آپریشن شروع کیا اور شدید زخمیوں کو ایمبولینس کے ذریعے مختلف طبی مراکز پہنچایا۔