ریاض: سعودی شہزادہ الولید بن خالد 20 سال کومہ میں رہنے کے بعد انتقال کرگئے ہیں۔عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق شہزادہ الولید سعودی شہزادہ خالد بن طلال کے صاحبزادے تھے اور 2005 میں برطانیہ میں ٹریفک حادثے میں سرپر چوٹ لگنے کے بعد کومہ میں تھے۔شہزاد الولید بن خالد کی عمر 38 برس تھی اور وہ مسلسل کنگ فیصل اسپتال میں زیر علاج رہے۔شہزاد خالد نے بتایا کہ ان کے بیٹے کی نماز جنازہ اتوار کو ریاض کی امام ترکی بن عبداللہ مسجد میں بعد نماز عصر ادا کی جائے گی۔واضح رہے کہ شہزادہ الولید برطانیہ میں تعلیم کے دوران حادثے کے بعد کوما میں چلے گئے تھے۔شہزادہ الولید سعودی عرب کے بانی شاہ عبدالعزیز کے پڑپوتے ہیں، وہ اپنے خاندان اور ان کے چاہنے والوں کے لیے صبر، محبت اور امید کی علامت بن چکے ہیں، دنیا بھر میں ان کے ساتھ پیش آنے والے حادثے کو ہمدردی اور احترام کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔