’نہ بجلی آئے گی، نہ بل‘، بہار میں نتیش کمار کے مفت بجلی والے اعلان پر اتر پردیش کے وزیر توانائی نے ہی کر دیا طنز

Wait 5 sec.

اترپردیش کے وزیر توانائی اروند کمار شرما نے بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے ذریعہ اعلان کردہ مفت بجلی اسکیم پر طنز کس کر سبھی کو حیران کر دیا ہے۔ اروند کمار شرما کا بیان حیران کرنے والا اس لیے ہے کیونکہ بہار میں بی جے پی اتحاد والی ہی حکومت چل رہی ہے۔ اے کے شرما نے بہار میں مفت بجلی اسکیم کے متعلق کہا کہ ’’نہ بجلی آئے گی، نہ بل آئے گا۔‘‘ انہوں نے اشارے میں یہ کہنے کی کوشش کی ہے کہ اس طرح کی مفت اسکیموں کا زمینی حقیقت سے دور دور تک کوئی واسطہ نہیں ہے۔ کیونکہ گاؤں میں بجلی کی تخفیف کا معاملہ بہت زیادہ سامنے آ رہا ہے۔VIDEO | Mathura: UP Energy and Urban Development Minister AK Sharma (@aksharmaBharat) on free electricity up to 125 units in Bihar, says, "Electricity is free in Bihar but it will be free only when it will be supplied... na bijli ayegi na bill ayega... free ho gayi. Hum bijli de… pic.twitter.com/aXAsIPN0uO— Press Trust of India (@PTI_News) July 19, 2025اترپردیش کے وزیر توانائی کا یہ طنزیہ تبصرہ اس لیے لوگوں کی توجہ اپنی طرف کھینچ رہا ہے کیونکہ اترپردیش اور بہار دونوں ہی ریاستوں میں این ڈی اے کی حکومت ہے۔ ایک ہی اتحاد کی 2 ریاستوں کی حکومت کے درمیان بجلی اسکیم کے متعلق اس طرح کا طنز اتحاد میں موجود حلیف جماعتوں کے اندرونی اختلافات کو ظاہر کر رہا ہے۔ واضح ہو کہ رواں سال کے اخیر میں بہار میں اسمبلی انتخاب ہونے جا رہا ہے اور پڑوسی ریاست کے وزیر توانائی کا اس طرح طنز کسنا این ڈی اے کے لیے اچھے آثار ظاہر نہیں کر رہے ہیں۔ یہ تبصرہ بہار کی نتیش حکومت کے لیے ایک اور چیلنج بن سکتا ہے، خاص کر جب بات توانائی جیسے اہم مسئلہ کی ہو۔اترپردیش کے وزیر توانائی کے بیان ’نہ بجلی آئے گا، نہ بل‘ پر کانگریس پارٹی نے بھی طنز کے تیر چلائے ہیں۔ کانگریس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ کے ذریعہ یہ حملہ کیا ہے۔ اس پوسٹ میں کانگریس نے نتیش کمار اور اے کے شرما کے بیان کی ویڈیو شیئر کیی ہے اور پوسٹ میں کیپشن لگایا ہے ’یہ تو کھیلا ہو گیا۔‘ये तो खेला हो गया pic.twitter.com/fWG09sYPPp— Congress (@INCIndia) July 19, 2025قابل ذکر ہے کہ نتیش کمار نے آئندہ اسمبلی انتخاب سے کچھ ماہ قبل اعلان کیا کہ بہار میں گھریلو صارفین کو ہر ماہ 125 یونٹ بجلی بالکل مفت دی جائے گی۔ یہ فیصلہ یکم اگست 2025 سے نافذ العمل ہوگا، تقریباً 1.67 کروڑ گھروں کو اس سے فائدہ ہوگا۔ حکومت کا تخمینہ ہے کہ اس اسکیم پر تقریباً 3800 کروڑ روپے خرچ ہوں گے، جس میں صارفین کا اضافی سبسڈی بھی شامل ہے۔