انڈے کی چوری​فرسٹ ائیر فول کے اولین دن تھے۔ ابھی تک ہم سوشل ورک اور این جی او جیسے الفاظ سے ناواقف تھے۔ لیکن کائنات بنانے والے نے ہمیں توفیق دی اور ہم نے ایک چھوٹا سا گروپ بنایا اور اس کا نام "انجمنِآبروئے پاکستان" رکھا۔ اس کے سات مقاصد تھے۔ جو کچھ تھوڑا بہت یاد ہے، لکھ رہی ہوں۔ 1۔ دین پہ عمل۔ (کم از کم ایک ماہ میں ہم کسی ایک بات پہ عمل کی کوشش کریں گے تاکہ یہ ہماری عادت میں شامل ہو جائے۔)(ہم پھر اس پہ بات کرتے تھے کہ میری یہ عادت پختہ ہوئی یا ابھی وقت لگے گا...Read more