پارلیمنٹ میں ’آپریشن سندور‘ پر بحث کے لیے 25 گھنٹے مقرر کیے گئے ہیں۔ لوک سبھا میں 16 گھنٹے، جبکہ راجیہ سبھا میں 9 گھنٹے کی بحث ہونے والی ہے۔ لیکن ابھی تک یہ اعلان نہیں کیا گیا ہے کہ یہ بحث کس تاریخ کو شروع ہوگی۔ میڈیا رپورٹس میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ لوک سبھا میں آپریشن سندور معاملہ پر بحث کے لیے 28 جولائی کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔Discussion on Operation Sindoor will begin in Lok Sabha from July 28. This will be discussed in the House for 16 hours. Prime Minister Narendra Modi will intervene on Operation Sindoor. Defence Minister Rajnath Singh will answer on this: Sources— ANI (@ANI) July 23, 2025ہندی نیوز پورٹل ’امر اجالا‘ پر شائع ایک خبر کے مطابق آپریشن سندور پر 28 جولائی سے لوک سبھا میں بحث شروع ہوگی۔ ایوان زیریں میں یہ بحث 16 گھنٹے تک چلے گی۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی آپریشن سندور پر بحث کے دوران موجود رہیں گے اور ان کے سامنے مرکزی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ اس تعلق سے سبھی سوالوں کے جواب دیں گے۔آپریشن سندور پر پارلیمنٹ میں 25 گھنٹے ہوگی بحث، آئی ٹی بل کے لیے 12 گھنٹے مقررقابل ذکر ہے کہ آج (23 جولائی) ہی راجیہ سبھا کی بزنس ایڈوائزر کمیٹی (بی اے سی) کی میٹنگ بھی ہوئی جس میں پہلگام دہشت گردانہ حملہ اور آپریشن سندور پر بحث کا مطالبہ رکھا گیا۔ اپوزیشن نے کہا کہ اس معاملے پر راجیہ سبھا میں اگلے ہفتہ سے 2 دنوں تک 16 گھنٹے کی بحث ہونی چاہیے اور وزیر اعظم نریندر مودی کی موجودگی بھی یقینی بنائی جانی چاہیے۔ بی اے سی کی اس میٹنگ میں راجیہ سبھا میں ایوان کے لیڈر جے پی نڈا اور پارلیمانی امور کے وزیر کرن رجیجو بھی موجود تھے۔ موصولہ خبروں میں یہ تو بتایا جا رہا ہے کہ بحث کے دوران پی ایم مودی کی موجودگی سے متعلق یقین دہانی کرائی گئی ہے، لیکن راجیہ سبھا میں بحث کے لیے مقرر 9 گھنٹے کا وقت بڑھایا جائے گا یا نہیں، اس سلسلے میں کچھ بھی نہیں کہا گیا ہے۔