چندن مشرا قتل واقعہ: ڈیوٹی میں لاپروائی کرنے والے 5 پولیس اہلکار معطل، گرفتار 6 ملزمین سے پوچھ تاچھ جاری

Wait 5 sec.

پٹنہ کے مشہور پارس اسپتال میں گینگسٹر چندن مشرا کا گزشتہ دنوں فلمی اسٹائل میں قتل کر دیا گیا تھا۔ اس معاملے میں ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے پولیس انتظامیہ نے ڈیوٹی میں لاپروائی کرنے کے ملزم 5 پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا ہے۔ یہ جانکاری پولیس افسران کے ذریعہ میڈیا کو دی گئی ہے۔قابل ذکر ہے کہ پٹنہ کے پارس ایچ ایم آر آئی اسپتال کے پرائیویٹ وارڈ میں گھس کر پیرول پر آئے گینگسٹر چندن مشرا کا گزشتہ جمعرات کو قتل کر دیا گیا تھا۔ جمعہ کو بہار ایس ٹی ایف اور پٹنہ پولیس کی مشترکہ ٹیم نے اس قتل معاملے میں کارروائی کرتے ہوئے مغربی بنگال سے قتل میں شامل 6 ملزمین کو گرفتار کیا۔ ان سبھی ملزمین سے مغربی بنگال میں ہی پوچھ تاچھ کی جا رہی ہے۔ قانونی عمل مکمل کرنے کے بعد انھیں پٹنہ لایا جائے گا۔ کچھ دیگر ملزمین کے ٹھکانوں کی بھی جانکاری ملی ہے جہاں چھاپہ ماری کی جا رہی ہے۔चंदन मिश्रा मर्डर केस में शामिल आरोपी गिरफ्तार, पूछताछ जारी#ChandanMishra #ChandanMishraCase #Arrested #BiharPolice #PatnaCrime @TheHussainRizvi pic.twitter.com/zo3PSjsmSG— India TV (@indiatvnews) July 19, 2025اس سے قبل جمعرات کو پارس ایچ ایم آر آئی اسپتال میں قتل کے بعد بدنام زمانہ چندن مشرا کی لاش دیر شب ان کے گاؤں لایا گیا۔ رات میں ہی ضلع ہیڈکوارٹر میں اس کی آخری رسومات کی تیاری تھی، لیکن ایسا نہیں ہو سکا۔ اس سلسلے میں مقامی انتظامیہ کے خلاف سخت احتجاج دیکھنے کو ملا تھا۔ بعد ازاں چندن مشرا کے اہل خانہ جسد خاکی کو انڈسٹریل تھانہ علاقہ واقع آبائی گاؤں سونبرسا لے گئے۔ جمعہ کی صبح چندن مشرا کے جسد خاکی کو ڈیرا گاؤں کے قریب گنگا ندی میں بہا دیا گیا۔ اس سے عین قبل ان کے والد منٹو مشرا نے لاش کو ’مکھاگنی‘ دی، لیکن لاش کی آخری رسومات مکمل طور پر ادا نہیں کی گئی۔