القدس بریگیڈ کا اسرائیلی کمانڈ پوسٹ پر حملہ، انخلا کے اسرائیلی ہیلی کاپٹر کی آمد

Wait 5 sec.

غزہ: القدس بریگیڈ نے خان یونس میں اسرائیلی کمانڈ پوسٹ پر حملہ کیا ہے، جس میں ممکنہ طور پر اسرائیلی فوجی زخمی یا ہلاک ہوئے ہیں۔الجزیرہ کے مطابق فلسطینی اسلامی جہاد کے مسلح ونگ القدس بریگیڈ نے کہا ہے کہ اس کے جنگجوؤں نے جنوبی غزہ کی پٹی میں شمالی خان یونس میں اسرائیلی فوجی کمانڈ پوسٹ کو نشانہ بنایا۔گروپ کے بیان کے مطابق حملے کے فوراً بعد ایک اسرائیلی انخلا کا ہیلی کاپٹر اس جگہ پر اترا، اور اس نے علاقے میں گولہ باری کی اور دھویں کے دستی بموں کا استعمال کیا، جس سے اسرائیلی فورسز میں ممکنہ ہلاکتوں یا زخمیوں کا خدشہ ہے۔واضح رہے کہ عالمی میڈیا رپورٹس کہہ رہی ہیں کہ اسرائیل غزہ میں ایک سسٹم کے تحت نسل کشی کر رہا ہے، حالیہ طور پر بھوک اور پیاس سے 70 فلسطینی بچوں کی اموات انسانیت کے لیے لمحہ فکریہ ہے، نیز غزہ میں ایک روز کے دوران 120 فلسطینی مارے گئے ہیں، جن میں 92 غذائی امداد کے منتظر فلسطینی بھی شامل ہیں۔ایک اور اسرائیلی فوجی نے اپنے جان لے لیغزہ میں اسرائیلی فوج کی درندگی جاری ہے، ایک روز میں مختلف علاقوں میں فضائی حملوں میں مزید ایک سو بیس فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں، شمالی غزہ میں اقوامِ متحدہ کی امدادی گاڑیوں کے منتظر شہریوں پر اندھا دھند فائرنگ سے بانوے فلسطینی شہید جب کہ درجنوں زخمی ہو گئے ہیں۔غزہ میں اسرائیل کی ناکہ بندی کے باعث غذائی قلت کا شکار نومولود سمیت دو بچے انتقال کر گئے، وزارت صحت غزہ کے مطابق بھوک کی شدت سے شہید ہونے والوں کی تعداد چھیاسی ہو گئی ہے۔ ورلڈ فوڈ پروگرام کی رپورٹ کے مطابق غزہ میں ہر تین میں سے ایک فلسطینی کئی کئی روز بھاکا رہتا ہے۔لاکھوں فلسطینی تباہ کُن بھوک سے دوچار ہیں، جنگ میں شہدا کی مجموعی تعداد 58 ہزار 895 تک جا پہنچی ہے، ایک لاکھ 40 ہزار 980 فلسطینی زخمی ہو چکے ہیں، مسیحی برادری کے روحانی پیشوا پوپ لیو نے غزہ جنگ فوری بند کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے، نیز اٹلی سے امدادی جہاز فریڈم فلوٹیلا غزہ کی جانب گامزن ہے۔