ٹرمپ نے برازیل کو ’سزا‘ دیدی، معیشت پر کاری وار

Wait 5 sec.

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برازیل کی درآمدات پر 50 فیصد ٹیکس عائد کر دیا۔خبر ایجنسی کے مطابق امریکی فیصلے سے برازیل کا جھکاؤ چین کی طرف مزید بڑھنے کا امکان ہے۔ ٹرمپ کی جانب سے لگایا گیا ٹیرف سیاسی وجوہات پر مبنی قرار دیا جا رہا ہے۔برازیل میں ٹرمپ کے اقدام پر سیاسی و کاروباری حلقوں میں شدید ردعمل پایا جاتا ہے۔ٹرمپ نے ٹیرف کا جواز سابق صدر بولسونارو کے خلاف مقدمات کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ بولسونارو کو وچ ہنٹ کا نشانہ بنایا جا رہا ہے جس کے لیے برازیل کو سزا ملے گی۔چین نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیرف کو دھونس، دباؤ اور مداخلت کا ذریعہ نہ بنایا جائے، تجارتی پابندیاں ڈبلیوٹی او قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔برازیل کے صدر کا کہنا ہے کہ چین کے ساتھ تعلقات مضبوط ہیں اور معاشی تعاون مزید بڑھائیں گے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق برازیل کی سپریم کورٹ کے حکم پر سابق صدر بولسونارو کو الیکٹرانک اینکل ٹیگ لگا دیا گیا، عدالت نے ان پر انٹرویو دینے اور سوشل میڈیا پر آنے پر بھی پابندی لگا دی۔پولیس نے جمعہ کے روز جائر بولسونارو کے گھر اور سیاسی ہیڈ کوارٹر پر چھاپا مارا تھا، اور جائیدادوں کی تلاش کی اور سابق صدر کو ٹخنوں کا برقی ٹیگ پہننے کا حکم دیا۔ بولسونارو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اتحادی ہیں، ان پر غیر ملکی عہدیداروں سے بات کرنے یا سفارت خانوں سے رجوع کرنے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔