ڈاکٹر کے پاس جانے سے منع کرنے پر کلینک میں آیا مرد آپے سے باہر ہوگیا اور خاتون ریسپشنسٹ پر مکوں اور لاتوں کی بارش کردی۔یہ ہولناک واقعہ پیر کی شام بھارتی شہر کلیان میں پیش آیا جہاں 25 سالہ ریسپشنسٹ لڑکی کو ایک شخص نے بے دردی سے پیٹا کیوں کہ وہ اسے شری بالاچتیکھا کلینک میں ڈاکٹر کے کیبن میں داخل ہونے سے روکنے کی کوشش کر رہی تھی۔ریششنسٹ کو مارنے پیٹنے کے واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، مراٹھی روزنامہ ساکال کی رپورٹ میں کہا گیا کہ خاتون نے اس شخص کو ڈاکٹر کے کلینک میں داخل ہونے سے روکا تھا کیونکہ اندر لوگ موجود تھے۔تشدد کا شکار بننے والی لڑکی کی شناخت سونالی کلاسرے کے نام سے کی گئی ہے جبکہ اسے مارنے والے نوجوان کا نام گوکل جھا ہے۔اس واقعے کے بعد سونالی نے جھا کے خلاف مانپاڈا پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کرایا اور پولیس اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔بھارت کا فراڈ کلچر نیویارک پہنچ گیا، بھارتی نجومی رنگے ہاتھوں گرفتار