اگلے 72 گھنٹوں میں ملک کے کئی حصوں میں شدید بارش کا امکان، محکمہ موسمیات نے جاری کیا ہائی الرٹ

Wait 5 sec.

محکمہ موسمیات نے ملک کے کئی حصوں میں اگلے 72 گھنٹوں تک شدید بارش کی پیشین گوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 3 سے 4 دنوں کے دوران جموں و کشمیر، ہماچل پردیش اور اتراکھنڈ میں شدید بارش ہو سکتی ہے۔ ساتھ ہی 23 سے 27 جولائی کے دوران ملک کے مشرقی حصے خاص طور سے گنگا کے ساحلی مغربی بنگال، اوڈیشہ اور جھارکھنڈ میں شدید بارش ہو سکتی ہے۔ محکمہ موسمیات نے یہ بھی کہا کہ آئندہ 5 سے 7 دنوں کے دوران کیرالہ، کرناٹک، ساحلی آندھرا پردیش، تلنگانہ، کونکن اور گوا، وسطی مہاراشٹر، ودربھ اور چھتیس گڑھ میں شدید بارش ہونے کی امید ہے۔آئی ایم ڈی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں جموں و کشمیر، ہماچل پردیش، اتراکھنڈ، مغربی بنگال کے گنگا کے قریب کے ساحلی علاقوں، اوڈیشہ، جھار کھنڈ اور تریپورہ میں مختلف جگہوں پر بہت زیادہ بارش ہوئی ہے۔ ان ریاستوں میں 7 سے 20 سینٹی میٹر اور کئی جگہوں پر اس سے بھی زیادہ بارش درج کی گئی۔ اس کے علاوہ پنجاب، ہریانہ، مدھیہ پردیش، آسام، انڈمان جزائر، گجرات، چھتیس گڑھ، کونکن اور گوا، وسطی مہاراشٹر، ساحلی آندھرا پردیش اور ینم، رائلسیما، شمالی اندرونی کرناٹک اور کیرالہ میں بھی الگ الگ جگہوں پر مانسون کی بارش ہوئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق 22 جولائی کو ہماچل پردیش، اتراکھنڈ اور آج سے 23 جولائی کے دوران جموں و کشمیر میں شدید بارش کا امکان ہے۔ 21 سے 27 جولائی کے دوران ہماچل پردیش، 21 سے 24 جولائی کے دوران اتراکھنڈ، پنجاب، ہریانہ، 21 سے 23 اور 26، 27 جولائی کے دوران مغربی اترپردیش، 25 سے 27 جولائی کے دوران مشرقی اترپردیش اور 27 جولائی کو مشرقی راجستھان میں ہلکی سے وسطی بارش ہو سکتی ہے۔ آئی ایم ڈی کی پیشین گوئی کے مطابق 21 سے 27 جولائی کے دوران کونکن اور گوا، وسطی مہاراشٹر کے گھاٹ علاقوں میں مختلف مقامات پر بہت زیادہ بارش ہو سکتی ہے۔ 21، 26 اور 27 جولائی کو گجرات میں بھی شدید بارش کی امید ہے۔ 24 سے 27 جولائی کے دوران بہار اور جھارکھنڈ میں شدید بارش کا امکان ہے۔