’ڈیوڈ کوریڈور‘: کیا اسرائیل ملک شام کو چار حصوں میں تقسیم کرنے کے مبینہ منصوبے پر عمل کر رہا ہے؟

Wait 5 sec.

ترکی کے ذرائع ابلاغ نے اسرائیل کے ایک مبینہ منصوبے کے متعلق خدشات کو وسیع پیمانے پر اُجاگر کیا ہے جس کا مقصد شام کو ’تقسیم کرنا‘ یا ’چند حصوں میں بٹا ہوا ملک‘ بنانا ہے۔ صحافی مہدی یاغی کا دعویٰ ہے کہ ’نظریاتی طور پر، اس منصوبے کی جڑیں ’گریٹر اسرائیل‘ کے وژن سے منسلک ہیں۔ یہ ایک توسیع پسندانہ تصور ہے جو صیہونیت کے بانی تھیوڈور ہرزل سے منسوب ہے۔ یہ وژن مصر میں دریائے نیل سے عراق کے دریائے فرات تک پھیلا ہوا بائبل کے نقشے پر محیط ہے۔‘