سفاک باپ نے 9 سالہ بیٹی کو بے دردی سے قتل کردیا

Wait 5 sec.

نیو یارک: تالاب میں مردہ پائی جانے والی لڑکی کے حوالے سے بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے، پولیس کے مطابق باپ نے بیوی کو سبق سکھانے کیلیے 9 سالہ بیٹی کو ڈبو کر مار ڈالا۔نیویارک : 9 سالہ میلینا فرٹولین کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ اس کی موت ڈوبنے سے سانس رکنے کے باعث ہوئی اور یہ ایک قتل کی واردات تھی۔پولیس نے ابتدائی تحقیقات کے بعد میلینا کے والد 45 سالہ لوسیانو فرٹولین کو اپنی بیٹی کے قتل اور لاش چھپانے کے جرم میں گرفتار کر لیاہے۔ انہوں نے پہلے دعویٰ کیا تھا کہ ان کی بیٹی کو اغوا کر لیا گیا ہے، لیکن پولیس کو ان کے بیان میں تضادات ملے۔رپورٹ کے مطابق ملزم فرٹولین اپنی بیٹی میلینا کو لے کر 11 جولائی کو کینیڈا سے نیویارک آیا تھا، دونوں کو ہفتہ کے دن گھر واپس گھر بھی جانا تھا تاکہ میلینا کو اس کی ماں کے حوالے کیا جاسکے، جس کے ساتھ وہ مستقل رہتی تھی۔لیکن اسی رات 10 بجے لوسیانو نے 911 پر کال کرکے بتایا کہ اس کی بیٹی کو ایک سفید وین والے شخص نے اغوا کرلیا ہے۔پولیس کو تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ میلینا نے شام 6:30 بجے اپنی ماں سے فون پر بات کی تھی اور اسی کے کچھ وقت بعد پولیس کو شبہ ہے کہ باپ نے اپنی بیٹی کو قتل کرکے اس کی لاش ایک تالاب میں پھینک دی تھی۔پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس گاڑی کے بارے میں معلومات فراہم کریں جس میں میلینا اور اس کے والد سفر کر رہے تھے۔ پوسٹ مارٹم کی حتمی رپورٹ کچھ لیبارٹری ٹیسٹ مکمل ہونے کے بعد جاری کی جائے گی۔