گذشتہ چند برسوں کے دوران انڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر کے نوجوانوں میں کشمیر کے پہاڑوں کو سر کرنے کا رجحان تیزی سے بڑھا ہے۔ حکومت نے کئی نئے سیاحتی مقامات کو ڈیولپ کیا جن میں کپوارہ کی بنگس ویلی اور بڈگام کی دُودھ پتھری شامل ہیں۔ لیکن پھر پہلگام میں سیاحوں پر حملے کے بعد پہاڑی چوٹیوں اور وادیوں میں کوہ پیمائی پر پابندی عائد کردی گئی۔