ورلڈ چمپئن شپ آف لیجنڈس (ڈبلیو سی ایل) میں 20 جولائی کو ہونے والا ہندوستان بمقابلہ پاکستان میچ منسوخ کر دیا گیا ہے۔ اس میچ کو لے کر اٹھے تنازعہ اور ناراضگی کے درمیان منتظمین نے آفیشیل بیان جاری کرتے ہوئے مچ کو منسوخ کرنے کا اعلان کیا۔ڈبلیو سی ایل نے اپنے بیان میں کہا- ’’ہم ڈبلیو سی ایل میں ہمیشہ سے کرکٹ کو بے حد پیار کرتے آئے ہیں اور ہمارا واحد مقصد شائقین کو کچھ اچھے اور خوشی کے لمحے دینا رہا ہے۔ جب ہمیں پتہ چلا کہ اس سال پاکستان ہاکی ٹیم بھارت آ رہی ہے اور حال ہی میں ہندوستان-پاکستان والی بال میچ سمیت کچھ دیگر کھیلوں میں دونوں ملکوں کے درمیان مقابلے ہو رہے ہیں تو ہم نے سوچا کہ ڈبلیو سی ایل میں ہندوستان-پاکستان کا میچ کروا کر لوگوں کے لیے کچھ یادگار اور خوشی بھرے لمحے بنائے جائیں۔‘‘بیان میں آگے کہا گیا- ’’لیکن شاید اس کوشش میں ہم کئی لوگوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچا بیٹھے۔ اس سے بھی زیادہ، ہم نے ان ہندوستانی کرکٹ لیجنڈس کو غیر آرامدہ حالت میں ڈال دیا جنہوں نے ملک کا نام فخر سے اونچا کیا ہے۔ ساتھ ہی ہم نے ان برانڈس کو بھی متاثر کیا جو صرف کھیل کے تئیں اپنے پیار کی وجہ سے ہماری حمایت کر رہے تھے۔ اسی وجہ سے ہم نے ہندوستان-پاکستان مقابلے کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا۔‘‘The event organisers of WCL have confirmed that tomorrow’s match between India and Pakistan (Sunday 20th July at 16.30) has been cancelled. Please do not attend as the stadium will be closed. All ticket holders will receive a full refund, please see below for further details. pic.twitter.com/q5A0DOg356— Edgbaston Stadium (@Edgbaston) July 19, 2025منتظمین نے ایسے حالات پیش آنے کے لیے معافی مانگتے ہوئے امید ظاہر کی کہ لوگ سمجھیں گے کہ ہمارا مقصد صرف اتنا تھا کہ ہم کرکٹ شائقین کو کچھ خوشی کے لمحے دے سکیں۔‘‘اس سے پہلے ہندوستان کے کئی سابق کرکٹروں ہربھجن سنگھ، شکھر دھون، سریش رینا اور یوسف پٹھان نے اس میچ سے اپنا نام واپس لے لیا تھا۔ شکھر دھون نے اس سلسلے میں سوشل میڈیا پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے لکھا تھا- ’میرا ملک میرے لیے سب کچھ ہے اور ملک سے بڑھ کر کچھ نہیں ہوتا۔‘Jo kadam 11 May ko liya, uspe aaj bhi waise hi khada hoon. Mera desh mere liye sab kuch hai, aur desh se badhkar kuch nahi hota.Jai Hind! pic.twitter.com/gLCwEXcrnR— Shikhar Dhawan (@SDhawan25) July 19, 2025ادھر شیو سینا (یو بی ٹی) کی رکن پارلیمنٹ پرینکا چترویدی نے ورلڈ چمپئن شپ آف لیجنڈس میں ہندوستان اور پاکستان کا میچ منسوخ ہونے پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا- ’’شکریہ۔ دہشت گردی کے ساتھ کوئی بات چیت نہیں اور ان کھلاڑیوں کے ساتھ کوئی کرکٹ نہیں، جنہوں نے ہمارے ملک کی توہین کی تھی۔ ملک کی اجتماعی آواز پربتوں کو بھی ہلا سکتی ہے۔ ان سبھی کا بڑا شکریہ جنہوں نے پہلگام حملے اور آپریشن سندور کے بعد ہندوستان-پاکستان کرکٹ مقابلوں کی مخالفت کی اور میرے اس میچ کو منسوخ کرنے کے مطالبے کی حمایت کی۔ یہ اب ہو چکا ہے۔ ڈبلیو سی ایل نے ہندوستان-پاکستان میچ کو ڈراپ کر دیا ہے۔ جے ہند۔‘‘