تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان کئی روز پر محیط کشیدگی جمعرات کے روز ایک مہلک جنگ میں تبدیل ہو گئی۔ دونوں ممالک کی سرحد پر ہونے والی فوجی جھڑپوں کے نتیجے میں اب تک کم از کم 12 افراد، جن میں زیادہ تر عام شہری ہیں، ہلاک ہو چکے ہیں۔