تلنگانہ میں ریاستی حکومت ایس سی اور ایس ٹی طبقات کے سرمایہ کاروں کو کارپوریٹ شعبہ میں آگے بڑھانے کے لیے کئی منصوبے چلا رہی ہے۔ تلنگانہ کی اسی پیش قدمی پر کانگریس لیڈر اُدت راج کا ایک بیان سامنے آیا ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ جس طرح تلنگانہ حکومت ایس سی اور ایس ٹی طبقات کے لیے منصوبے چلا رہی ہے، راہل گاندھی او بی سی کے لیے اس طرح کا منصوبہ پورے ملک میں چلانا چاہتے ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ اگر او بی سی راہل گاندھی کے نظریات کو سمجھیں گے تو وہ ملک کے دوسرے امبیڈکر ثابت ہوں گے۔#WATCH | Delhi: Congress leader Udit Raj says, "Data has been collected in Telangana showing how many SC/ST investors are there in the corporate sector and how many of them have jobs. The same thing Rahul Gandhi wants to do for the whole nation. There is a lot of foresight in his… pic.twitter.com/eXDdgAZ0FI— ANI (@ANI) July 26, 2025دراصل راہل گاندھی نے گزشتہ روز تالکٹورہ اسٹیڈیم میں تقریر کرتے ہوئے کہا تھا کہ انھوں نے اپنے سیاسی کیریئر میں او بی سی طبقہ کے لیے کچھ نہیں کیا۔ یہ ان کی سب سے بڑی غلطی تھی۔ انھوں نے کہا کہ جو کام میں او بی سی طبقہ کے لیے اب تک نہیں کر پایا، اسے اب دوگنی رفتار سے کروں گا۔راہل گاندھی کے اس نظریہ کی اُدت راج نے تعریف کی۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ تلنگانہ میں ڈاٹا اکٹھا کیا گیا ہے جس سے پتہ چلتا ہے کہ کارپوریٹ شعبہ میں کتنے ایس سی اور ایس ٹی سرمایہ کار ہیں، اور ان میں سے کتنوں کے پاس ملازمت ہے۔ انھوں نے کہا کہ یہی بات راہل گاندھی پورے ملک کے لیے کرنا چاہتے ہیں۔ ان کی باتوں میں بہت دور اندیشی ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ اگر ہم پسماندوں یا دلتوں کو آگے لائیں گے تو ہمارے ملک میں معیشت بڑھے گی۔ اس سے سماج میں موجود عدم مساوات کم ہوگی۔ओबीसी को सोचना पड़ेगा इतिहास बार बार प्रगति के लिए मौका नहीं देता । ताल कटोरा स्टेडियम के सम्मेलन में जो बात राहुल गांधी ने कही उस पर चल पड़ें और साथ दें । अगर ऐसा करते हैं तो इनके लिए राहुल गांधी दूसरा अंबेडकर साबित होंगे ।— Dr. Udit Raj (@Dr_Uditraj) July 26, 2025دلت لیڈر اُدت راج نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ او بی سی کو سوچنا پڑے گا کہ تاریخ بار بار ترقی کے لیے موقع نہیں دیتی۔ تالکٹورہ اسٹیڈیم میں راہل گاندھی نے جو کچھ کہا، اس پر عمل شروع کر دیں اور ساتھ دیں۔ انھوں نے یہ بھی لکھا کہ اگر او بی سی راہل گاندھی کی باتوں پر غور کرتے ہیں تو راہل گاندھی ملک کے دوسرے امبیڈکر ثابت ہوں گے۔