امریکا، ملازم نے معمولی تنازع پر بھارتی ہوٹل مالک کا سر قلم کردیا

Wait 5 sec.

امریکی شہر ڈلاس میں ایک ہوٹل مالک بھارتی نژاد شخص کا اِس کے ملازم نے معمولی تنازع کے بعد تیز دھار آلے سے سر قلم کر دیا۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی شہر ڈلاس میں رہنے والے 50 سالہ ہوٹل مالک چندرا ناگمالیہ کا تعلق بھارتی ریاست کرناٹک سے ہے۔رپورٹس کے مطابق بدھ کے روز اِس کی اپنے ہوٹل کے ملازم سے واشنگ مشین استعمال نہ کرنے کے حوالے سے تکرار ہوئی، بھارتی ہوٹل مالک ناگمالیہ نے ملازم کو مشین کے استعمال سے روک دیا اور دوسرے ملازم کے ذریعے اسِے یہ ہدایت کروائی، جس پر امریکی ملازم آگ بگولہ ہوگیا۔امریکی پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے اچانک ایک بڑی چھری سے ناگمالیہ پر حملہ کر دیا اور اسے کئی بار نشانہ بنایا، ناگمالیہ زخمی ہونے کے باوجود بھاگ کر ہوٹل کے دفتر کی جانب بڑھا مگر ملزم نے اِس کا پیچھا کیا، اس دوران مقتول کی اہلیہ اور 18 سالہ بیٹا بھی دفتر سے باہر نکل آئے اور ملزم کو روکنے کی کوشش کی مگر ملزم نے انہیں بھی دھکا دیکر دور کردیا۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ملزم نے ناگمالیہ کا سر قلم کر دیا اور اسے لاتوں سے مارتا رہا۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایک ویڈیو میں دیکھا گیا کہ ملزم نے مقتول کا کٹا ہوا سر کچرے کے ڈبے میں بھی پھینکنے کی کوشش کی۔بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے ملزم کو اسی وقت گرفتار کیا جب وہ خون آلود حالت میں ہاتھ میں چھری لیے ڈمپنگ ایریا کی جانب فرار ہونے کی کوشش کررہا تھا۔چوری کی انوکھی واردات، خاتون کو قتل کرنے کے بعد ملزمان گھر میں کیا کرتے رہے؟رپورٹس کے مطابق ملزم یورڈانِس کوبوس مارٹینیز پر ’کیپیٹل مرڈر‘ کا کیس داخل کیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف ہیوسٹن میں پہلے بھی کئی کیس درج ہوچکے ہیں جن میں گاڑی چوری اور حملے کے واقعات شامل ہیں۔