جو بھی امریکا پر حملہ کریگا اسے چن چن کرنشانہ بنائیں گے، نائن الیون برسی پر ٹرمپ کا خطاب

Wait 5 sec.

امریکی صدر نے کہا ہے کہ ہم 11 ستمبر 2001 کو کبھی نہیں بھولیں گے، جو بھی امریکا پر حملہ کرےگا ہم اسے چن چن کر نشانہ بنائیں گے۔نائن الیون کی برسی کی تقریب سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ایک قوم کے طور پر ہم اپنے مقدس عہد کی تجدید کرتے ہیں، نائن الیون امریکا کی تاریخ کا بدترین واقعہ تھا، بھاری جانی نقصان ہوا، نائن الیون واقعے میں ہلاک افراد کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کرتا ہوں۔امریکی صدر نے کہا کہ نائن الیون کے حملے نے کئی لوگوں کے خواب چھین لیے تھے، آج کا دن ہمیں اتحاد اور قربانی کا درس دیتا ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہم نے دشمن کو اس کی زبان میں جواب دیا، ہمارا دشمن ناکام ہوگا، ہماری افواج نے دہشت گردوں کو منہ توڑ جواب دیا۔انھوں نے کہا کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ آج بھی جاری ہے، امریکی سرز مین پر دہشت گردی بر داشت نہیں کی جائے گی، امریکا نے ہمیشہ آزادی اور انصاف کی جنگ لڑی۔امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ دشمن کو پیغام ہے امریکا کبھی نہیں جھکےگا، دہشت گردی کیخلاف ہماری جدوجہد ابھی ختم نہیں ہوئی۔چارلی کرک کا قتل ، صدر ٹرمپ کا 3 روزہ سوگ کا اعلان