یورپی ارکان نے اسرائیلی وزرا پر پابندیوں کی حمایت کردی

Wait 5 sec.

یورپی ارکان نے اسرائیلی وزرا پر پابندیوں کی حمایت کردی ہے۔یورپی پارلیمنٹ نے اسرائیل کے ساتھ تجارتی تعلقات محدود کرنے کی قرارداد منظور کرلی، یورپی ارکان نے اعلان کیا کہ یورپی کمیشن صدر کے فیصلے کی حمایت کرتے ہیں۔ارکان کا کہنا ہے کہ اسرائیلی وزرا بیزلیل اسموٹریج، اتماربن گویرا پر پابندیاں لگائی جائیں۔علاوہ ازیں یورپی پارلیمنٹ نے اسرائیل کے ساتھ دو طرفہ تعاون معطل کرنے کی بھی توثیق کردی ہے۔ اس سے قبل اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے قطر کو کھلی دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر دوحہ نے حماس رہنماؤں کو ملک سے نہ نکالا تو اسرائیل کارروائی کرے گا۔یہ پڑھیں: اگر حماس رہنماؤں کو ملک سے نہ نکالا تو ….. اسرائیلی وزیر اعظم کی قطر کو کھلی دھمکینیتن یاہو نے دعویٰ کیا تھا کہ حماس رہنماؤں کو پناہ دینے کی صورت میں قطر کو مزید حملوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔اسرائیلی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ "قطر اور دیگر ممالک حماس رہنماؤں کو نکالیں یا ان کے خلاف کارروائی کریں، ورنہ ہم خود اقدامات کریں گے۔”دوسری جانب امریکہ میں تعینات اسرائیلی سفیر نے بھی قطر پر دوبارہ حملے کی دھمکی دی اور کہا تھا کہ "دوحہ پر بمباری کے بعد دنیا کا ردعمل وقتی تھا، سب بھول جائیں گے، اگر اس بار ہم حماس حکام کو نشانہ نہ بنا سکے تو آئندہ ضرور بنائیں گے۔”اسرائیلی سفیر نے مزید کہا تھا کہ اسرائیل مستقبل میں بھی ایسے حملوں سے پیچھے نہیں ہٹے گا اور قطر کو دوبارہ نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔