کھلونا کار چلانے والے شہری کے ساتھ کیا ہوا ؟ پولیس کا دبنگ فیصلہ

Wait 5 sec.

پرنس جارج : کینیڈا میں ایک انوکھا واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک شخص کو باربی کھلونا کار سڑک پر چلانے کی کوشش بہت مہنگی پڑگئی۔پولیس نے اس شہری کو نہ صرف گرفتار کیا بلکہ لائنسنس معطل کرتے ہوئے اس پر 90 دن کے لیے ڈرائیونگ پر پابندی بھی عائد کر دی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق کاسپر لنکن نامی شخص کا ڈرائیونگ لائسنس پہلے ہی معطل تھا۔ ایسے میں اس نے اپنے روم میٹ کی بیٹی کی گلابی رنگ کی باربی جیپ لی اور صبح نو بجے کے مصروف وقت پر سڑک پر نکل پڑا۔پولیس نے اسے روک کر کھلونا کار ضبط کر کے بچی کو واپس کی بلکہ ڈرائیور کو کڑی کارروائی کا سامنا بھی کرنا پڑا۔پولیس ترجمان کے مطابق اگرچہ یہ منظرعام لوگوں کو مضحکہ خیز لگا، لیکن کھلونا گاڑی سڑک پر دیگر ڈرائیوروں اور خود شہری کی حفاظت کے لیے خطرہ بن گئی تھی، اسی لیے ہمیں فوری کارروائی کرنا پڑی۔مذکورہ شہری نے پولیس کو بتایا کہ وہ صرف مشروب خریدنے جا رہا تھا اور مجھے لگا کہ باربی کار پر تو کوئی قانونی کارروائی نہیں بنتی، اور نہ ہی میں تیز رفتاری سے چلا رہا تھا بلکہ میں تو ہاتھ کے اشارے سے راستہ بدل رہا تھا۔تاہم پولیس نے موقع پر ملزم کا الکحل ٹیسٹ کیا جو قانونی طور پر حد سے زیادہ نکلا، جس کے بعد اسے گرفتار کر لیا گیا اور کل اسے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔