صدر ٹرمپ کا بھارت اور چین کیخلاف ایک اور بڑا اقدام

Wait 5 sec.

واشنگٹن : امریکی صدر ٹرمپ نے یورپی یونین حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ بھارت اور چین پر 100فیصد ٹیرف عائد کیا جائے۔امریکی صدر نے یہ مطالبہ امریکی و یورپی حکام کے درمیان جاری ٹیلیفونک اجلاس میں کیا، اجلاس کے دوران صدر ٹرمپ نے اس بات پر زور دیا کہ 100فیصد ٹیرف کے ذریعے روس پر یوکرین جنگ ختم کرنے کا مشترکہ دباؤ ڈالا جائے۔مذکورہ اجلاس میں روس پر معاشی دباؤ بڑھانے کے مختلف طریقوں پر غور کیا جا رہا تھا، صدر ٹرمپ نے کہا کہ سب مل کر زیادہ محصولات لگائیں تاکہ چین اور بھارت روس سے تیل خریدنا بند کریں۔انہوں نے کہا کہ روسی تیل کے لیے متبادل منڈیاں موجود نہیں ہیں، یورپی یونین بھارت اور چین پر محصولات لگائے گی تو واشنگٹن بھی ایسے اقدامات کرے گا۔امریکی صدر کا کہنا تھا کہ چین اور بھارت روسی تیل کے بڑے خریدار ہیں جو روسی معیشت کو سہارا دینے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، جب کہ روس یوکرین پر سال 2022 سے حملے جاری رکھے ہوئے ہے۔یاد رہے کہ یورپی یونین کا وفد ان دنوں واشنگٹن میں موجود ہے تاکہ امریکہ کے ساتھ پابندیوں پر ہم آہنگی پر بات چیت کی جا سکے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق اگر یورپی یونین اس درخواست کو قبول کرتا ہے تو یہ اس کی موجودہ حکمت عملی میں ایک بڑی تبدیلی ہوگی، کیونکہ یورپی یونین اب تک روس کو تجارتی ٹیرف کے بجائے صرف اقتصادی پابندیوں کے ذریعے الگ تھلگ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔گزشتہ شام صدر ٹرمپ نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا تھا کہ امریکہ اور بھارت تجارتی رکاوٹوں کو ختم کرنے کے لیے مل کر کام کر رہے ہیں جبکہ انہوں نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے جلد بات چیت کرنے کی امید بھی ظاہر کی تھی۔امریکا نے بھارت پر 50 فی صد ٹیرف پر عمل درآمد شروع کر دیا