میکسیکو میں ہولناک گیس ٹینکر حادثہ، 3 افرد زندہ جل گئے، درجنوں زخمی

Wait 5 sec.

میکسیکو سٹی میں گیس ٹینکر کا ایک نہایت ہولناک حادثہ پیش آیا ہے جس میں 3 افرد زندہ جل گئے، جب کہ درجنوں جھلس گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز میکسیکو سٹی میں ایک ہائی وے اوور پاس کے نیچے ایک گیس ٹینکر پھٹنے سے تین افراد ہلاک اور کم از کم 70 جھلس کر زخمی ہو گئے ہیں۔مقامی حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں متعدد افراد کی حالت تشویش ناک ہے، حکام نے بتایا کہ گیس ٹینکر اُلٹنے کے بعد زور دار دھماکے سے پھٹ گیا تھا، جس سے زبردست آگ لگی، اور شعلوں کی لپیٹ میں آ کر کئی گاڑیاں راکھ ہو گئیں۔فائر فائٹرز نے کئی گھنٹوں کی کوشش کے بعد شعلوں پر قابو پایا، میکسیکو سٹی کی میئر کلارا بروگادا نے اس دھماکے کو ایک ایمرجنسی قرار دیا، جس میں تقریباً 30 گاڑیاں جل گئیں۔ 19 زخمیوں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے، جن میں ٹینکر کا ڈرائیور بھی شامل ہے، زخمیوں میں ایک شیر خوار بچہ اور 2 سالہ بچہ بھی شامل ہیں۔کیوبا ایک بار پھر تاریکی میں ڈوب گیاگیس ٹینکر میں دھماکے کی وجوہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہیں، حادثے کے وقت مقامی افراد نے بھی لوگوں کو آگ سے نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کرنے میں مدد کی۔ زخمیوں کی فہرستوں کے مطابق بعض افراد کے جسم کا تقریباً 100 فی صد حصہ جھلس چکا ہے۔بروگادا کے مطابق 49,500 لیٹر گیس لے جانے والا ٹرک ہائی وے پر الٹنے کے بعد پھٹا، میکسیکو کی صدر کلاڈیا شینبام نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا اور ایمرجنسی ٹیموں کی کاوشوں کو سراہا۔