زلزلے کے دوران نرس کی نومولود کو سنبھالنے کی ویڈیو وائرل

Wait 5 sec.

بھارت میں زلزلے کے دوران نرس کی نومولود کو سنبھالنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔بھارت کی ریاست آسام اور شمال مغربی بنگال کے کچھ حصوں میں گزشتہ روز شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.8 ریکارڈ کی گئی۔تاہم آسام کے ایک اسپتال میں نرسوں کو عمارت کے لزرتے ہوئے نوزائیدہ بچوں کو سنبھالتے ہوئے دیکھے گیا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ایسے موقع پر جب سب کو اپنی جان بچانے کی فکر ہوتی ہے نرس پرسکون رہیں اور نومولود کو پکڑے رکھا اور شیر خوار بچوں کے محفوظ رہنے کو یقینی بنایا۔سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی نرسوں کے اس اقدام کی تعریف کی جارہی ہے اور نرسوں کو بہادر قرار دیا جارہا ہے۔