یورپی ملک آسٹریا میں 14 سال سے کم عمر طالبات کیلئے ہیڈ اسکارف پر پابندی کا اعلان کر دیا گیا۔خبر ایجنسی کے مطابق وزیر کلیوڈیا پلاکوم کا کہنا ہے کہ ہیڈ اسکارف پابندی اس سال خزاں سے نافذ ہو گی اور پابندی سرکاری و نجی دونوں اسکولوں پر لاگو ہو گی۔خلاف ورزی پر والدین کو طلب کر کے 175 سے 1170 ڈالر تک جرمانہ عائد کیا جائے گا۔آسٹریا کی اسلامی مذہبی کمیونٹی نے پابندی کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہیڈ اسکارف پر پابندی بچوں اور جمہوریت کی قیمت پر علامتی سیاست ہے، فیصلہ آئین پر اعتماد کو نقصان اور سماجی ہم آہنگی کوخطرہ لاحق کرے گا۔آسٹریا کی آئینی عدالت نے 2020 میں ہیڈ اسکارف پابندی کالعدم قرار دی تھی۔ عدالت نے پابندی مسلمانوں کو نشانہ بنانے کے باعث ختم کی تھی۔