یمن پر اسرائیلی حملے کو ناکام بنایا، حوثی ترجمان کا دعویٰ

Wait 5 sec.

حوثی ترجمان کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ یمن پر اسرائیلی حملے کو کچھ حد تک ناکام بنادیا ہے، میزائل دفاعی نظام استعمال کیا گیا۔حوثی فوجی ترجمان یحییٰ سریع نے بتایا کہ اسرائیلی دراندازی کیخلاف میزائل دفاعی نظام استعمال کیا گیا، جس کے ذریعے ان حملوں کو کسی حد تک ناکام بنایا گیا، اسرائیلی طیاروں کو ہدف تک پہنچنے سے پہلے واپس جانے پر مجبور کیا گیا۔حوثی فوجی ترجمان نے کہا کہ اسرائیلی جارحیت کا بڑا حصہ ناکام ہوا االلہ کا شکر ہے، اسرائیل کےخلاف کارروائیاں غزہ پر جنگ ختم ہونے تک جاری رہیں گی۔دوسری جانب اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ یمن میں حوثی اہداف پر بمباری کی گئی ہے، صنعا اور الجوف میں فوجی کیمپس، فیول ڈپو اور میڈیا آفس پر حملہ کیا گیا۔حوثیوں کے اسرائیل پر ڈرون حملے، ایئرپورٹ بند اور پروازیں معطل