قطر نے ہنگامی عرب اسلامی سربراہی اجلاس طلب کرلیا، دوحہ میں آئندہ ہفتے کے آغاز میں عرب اسلامی سربراہی اجلاس ہوگا۔غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فضائی حملے کے بعد قطر نے اعلان کیا ہے کہ دوحہ میں 14 اور 15 ستمبر کو عرب اسلامی سربراہی اجلاس منعقد ہوگا، اجلاس سے پہلے 13 ستمبر کو وزرائےخارجہ کا اجلاس ہوگا۔قطری وزارت خارجہ نے بتایا کہ سربراہی اجلاس میں اسرائیلی حملے اور نتائج پر غور کیا جائےگا، خبرایجنسی کا کہنا ہے کہ دوحہ پر اسرائیلی حملے کے بعد قطر نےعالمی سطح پر سفارتی دباؤ بڑھایا ہے۔نیتن یاہو نے قطر پر حملے کو اسامہ بن لادن کے آپریشن سے تشبیہ دیدیدریں اثنا پاکستان نے دوحہ میں حماس پر ہونے والے اسرائیلی حملے کو قطر کی خودمختاری اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے برادر ملک کی قیادت اور عوام سے اظہار یکجہتی کیا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے دوحہ میں امیر قطر سے ملاقات کر کے اسرائیلی حملے کی شدید مذمت حملہ کی اور کہا کہ یہ حملہ قطری خودمختاری کی خلاف ورزی ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور قطر ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہیں، امیر قطر نےاظہار یکجہتی پر دوحا آمد پر شہبازشریف کا شکریہ ادا کیا۔اسرائیل نے حماس قیادت کو نشانہ بنانے کیلیے قطر کا انتخاب کیوں کیا؟ اصل وجہ سامنے آگئی