دوحہ میں اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والوں کی نمازجنازہ ادا کردی گئی ، قطری و فلسطینی پرچموں میں جسدخاکی کو لپیٹا گیا۔اے آر وائی نیوز کے مطابق گزشتہ دنوں دوحہ میں اسرائیلی فضائی حملے میں شہید ہونے والوں کی نمازجنازہ ادا کردی گئی، قطری اور فلسطینی پرچموں میں لپٹے شہدا کے جسدخاکی شیخ محمد بن عبدالوہاب مسجد لائے گئے۔جنازے میں قطری امیرسمیت اہم شخصیات نےشرکت کی، قطری وزیر اعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی نے ان حملوں کا بھرپور جواب دینے کا اعلان کیا ہے۔اسرائیل کی جانب سے یوں قطر پر حملے نے خطے میں بڑے سوالات کھڑے کردیے ہیں، اسرائیلی کے حملے نے قطر کے ثالثی کردار اور دفاعی اتحاد کو بھی خطرے میں ڈال دیا ہے۔دوحہ میں اسرائیلی بمباری کی مثال ماضی میں نہیں ملتی، اسرائیل نے رواں سال چھٹے ملک پر حملہ کیا ہے، دوسال سے جاری تنازع میں قطر اہم ثالث کا کردار ادا کرتا رہا ہے، قطرجنگ کا فریق نہیں بلکہ مذاکرات کا میزبان رہا ہے۔عالمی تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ قطر امریکا کا اتحادی اور مشرق وسطیٰ میں بڑے امریکی فوجی اڈے کا میزبان ہے، ثالث ملک میں حماس وفد پر حملہ اسرائیل کی سنجیدگی پر سوالیہ نشان ہے۔وزیراعظم کی قطری امیر سے ملاقات، قیادت اور عوام سے اظہاریکجہتی