نیپال میں پُرتشدد مظاہروں کے بعد ملک کی سیکیورٹی فوج نے سنبھال لی

Wait 5 sec.

نیپال میں پُرتشدد مظاہروں کے بعد ملک کی سیکیورٹی فوج نے سنبھال لی، فوج نے ملک میں ہونے والے تشدد کے خاتمے پر زور دیا ہے۔غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق موجودہ ملکی صورتحال کے تناظر میں نیپالی فوج نے مزید نقصانات روکنے اور تحفظ کیلئے تشدد کے خاتمے پر زور دیا ہے، نیپالی آرمی چیف نے کہا کہ فوج ہمیشہ اپنی ذمہ داری کےلیے پُرعزم رہی ہے۔نیپال کے آرمی چیف کا کہنا تھا کہ نیپال میں احتجاج کے دوران ناقابل تلافی نقصان ہوا، متاثرہ خاندان کےساتھ تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ امن، تحفظ، قومی اتحاد اور ہم آہنگی برقرار رکھنا مشترکہ ذمہ داری ہے، قومی ورثے، املاک، سفارتی مشنز کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔نیپالی آرمی چیف نے مزید کہا کہ عوام کو تحفظ کا احساس دلانا بھی ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے، درخواست ہے کہ احتجاج ختم کرکے بات چیت کا راستہ اپنائیں۔نیپال میں وزیراعظم کے بعد صدر بھی مستعفی، مظاہرین نے سپریم کورٹ‌ کو جلا ڈالا