غزہ پر اسرائیلی فوج کی شدید بمباری کا سلسلہ بدستور جاری ہے، تازہ فضائی حملوں میں 62 فلسطینی شہید ہوگئے جبکہ غزہ سٹی میں 7ویں بلند و بالا عمارت بھی تباہ کردی گئی۔عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق دہشت گرد اسرائیل فوج کی جانب سے نہتے اور مظلوم فلسطینیوں کی مسلسل نسل کشی کی جا رہی ہے۔اسرائیلی فوج منصوبہ بندی کے تحت غزہ سٹی میں مسلسل بلند و بالا عمارتوں کو حملوں میں تباہ کررہی ہے اسرائیلی طیاروں نے بدھ کے روز غزہ سٹی میں ساتویں بلند و بالا عمارت بھی تباہ کردی جس کے نتیجے میں کئی خاندان ملبے تلے دب گئے۔غزہ شہر پر قبضہ اور 10 لاکھ فلسطینیوں کو جبری طور پر بےگھر کرنے کیلئے حملے کیے جارہے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹے میں بچے سمیت مزید 5 فلسطینی بھوک اور غذائی قلت سے شہید ہوئے۔اس کے علاوہ ایک اسکول کے باہر بھی میزائل حملہ کیا گیا، جس میں 7 بچے شدید زخمی ہوئے۔اسرائیلی حملوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ میں 62 فلسطینی شہید ہوئے جن میں 9 افراد بھی شامل ہیں جو امداد کے متلاشی تھے۔واضح رہے کہ اکتوبر 2023 سے اب تک اسرائیلی جارحیت میں 64 ہزار 656 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں، غزہ پر حملوں میں زخمیوں کی تعداد ایک لاکھ63 ہزار 500 سے تجاوز کرگئی ہے۔مزید پڑھیں : دو دن میں غزہ میں 50 رہائشی عمارتیں تباہ کر دی گئیںاسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اسرائیلی فضائیہ نے گزشتہ دو دن کے دوران غزہ میں 50 رہائشی عمارتیں تباہ کر دی ہیں۔فضائیہ کے ہیڈ کوارٹر سے خطاب میں نیتن یاہو نے کہا کہ چند روز پہلے میں نے وعدہ کیا تھا کہ دہشت گردی ختم کر دیں گے، پچھلے دو دن میں پچاس ٹاور گرائے جاچکے ہیں اور یہ ابتدائی اقدام ہے، اس کے بعد غزہ شہر میں بڑی زمینی کارروائی کی جائے گی۔