آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا

Wait 5 sec.

سعودی عرب (12 ستمبر 2025): مسلمانوں کے کرہ ارض پر سب سے مقدس مقام مکہ مکرمہ میں آج چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر نظر آئے گا۔دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے مکہ مکرمہ اور خانہ کعبہ سب سے مقدس مقام ہے۔ آج شب اہل مکہ کو فلکیات کا دلکش نظارہ اس وقت دیکھنے کو ملے گا جب چاند اپنی پوری آب وتاب کے ساتھ عین خانہ کعبہ کے اوپر نظر آئے گا۔سبق ویب سائٹ کے مطابق یہ فلکی مظاہرہ سائنسی دقت اور بصری حسن کو یکجا کرنے والا واقعہ ہے، جو آسمانی اجسام کی حرکت اور زمینی مقامات کے درمیان ہم آہنگی کو ظاہر کرتا ہے۔جدہ میں فلکیاتی کمیٹی کے سربراہ انجینئر ماجد ابو زاہرہ نے بتایا کہ یہ فلکی مظاہرہ آسمانی اجسام، خصوصاً چاند کی حرکت کے حسابات کی درستگی کی سائنسی تصدیق کا ایک طریقہ ہے جس سے اس کے مقام کی نہایت درست نشاندہی ممکن ہو جاتی ہے۔جس وقت چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا۔ اس وقت دنیا کے کئی ممالک میں مسلمان آسان طریقے سے قبلہ رخ کا تعین کر سکیں گے۔