بلوچستان میں انسداد دہشت گردی کے مقدمات کی سماعت کے دوران ججز، وکلا اور دیگر متعلقہ افراد کی شناخت کے تحفظ کے لیے ایک خفیہ عدالتی نظام کی منظوری دی گئی ہے۔ ادھر ’حق دو‘ تحریک کے رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان نے اس قانون کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ اب فیصلے ’واٹس ایپ پر آئیں گے۔‘