قطر کا اسرائیلی حملے کے باوجود غزہ میں امن ثالثی کا وعدہ

Wait 5 sec.

قطر نے اسرائیلی حملے کے باوجود غزہ میں امن کے لیے ثالثی کا وعدہ کیا ہے۔اسرائیل کے دوحا پر حملے کے باوجود قطر کا کہنا ہے کہ وہ مصر اور امریکا کے ساتھ مل کر غزہ میں امن کے لیے کوششیں جاری رکھنے کے لیے ثالث کا کردار ادا کرتا رہے گا۔قطری وزیر اعظم نے یہ بھی کہا کہ یہ حملہ اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی ہے، بین الاقوامی اصولوں کی کھلی خلاف ورزی ہے اور اسے سزا نہیں دی جا سکتی۔اسرائیل کو جرائم پر جوابدہ ٹھہرانے کا وقت آچکا، قطرقطر کی طرف سے بہت سخت بیان جاری کیے گئے لیکن ساتھ ہی یقین دہانی ہے کہ وہ اس اسرائیلی جارحیت کے باوجود ثالثی جاری رکھے گا۔اسرائیلی وزرا حماس کے رہنماؤں کو نشانہ بنانے کی دھمکیاں دینے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں، دبے الفاظ میں انہوں نے نیٹو کے رکن ملک ترکیہ کو بھی خبردار کیا۔ایلی کوہن اسرائیل کی سکیورٹی کابینہ کے رکن اور توانائی کے وزیر ہیں۔ انہوں نے حالیہ بیان میں کہا کہ حماس رہنما دنیا میں کہیں بھی سکون سے نہیں سو سکتے۔جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا اس میں ترکیہ کے شہر استنبول اور انقرہ بھی شامل ہیں تو ایلی کوہن نے دہرایا کہ ’دنیا میں کہیں بھی۔۔۔‘۔