اسرائیلی حملے کے بعد قطر نے غزہ جنگ بندی کیلیے ثالثی معطل کر دی

Wait 5 sec.

قطر دارالحکومت دوحا میں حماس کی قیادت پر اسرائیلی حملوں کے بعد احتجاجی طور پر غزہ جنگ بندی ثالثی سے پیچھے ہٹ گیا۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق قطر نے اسرائیلی حملے کے بعد غزہ جنگ بندی کےلیے ثالثی کو معطل کر دیا۔قطر نے دوٹوک کہا ہے کہ ہم اسرائیل کے لاپرواہ رویے کو برداشت نہیں کریں گے۔اسرائیل کے دوحا میں حماس کی قیادت پر فضائی حملےاسرائیل نے قطر کے دارالحکومت دوحا میں حماس کی قیادت پر فضائی حملے کیے ہیں۔حماس ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے قاتلانہ حملے میں ابھی تک کسی رکن کی شہادت کی تصدیق نہیں ہوئی اور تمام ارکان حملے میں بال بال بچ گئے ہیں۔حماس کے نمائندے مذاکرات کےلیے قطر میں موجود تھے۔قطری وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی یہ مجرمانہ جارحیت عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے، اسرائیلی جارحیت قطری عوام اور مقیم افراد کی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ ہے۔قطری وزارت خارجہ کاکہنا ہے کہ اسرائیلی رویے کو برداشت نہیں کیا جائے گا، خطے کے امن و سلامتی سے مسلسل کھلواڑ ناقابل قبول ہے۔