(12 جنوری 2026): طاقت کے زعم میں با اثر افراد نے سات سالہ معصوم بچے کو چوری کے شبے میں درخت پر لٹکا کر بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔یہ شرمناک واقعہ بھارت میں جھارکھنڈ میں پیش آیا، جہاں ببلو پرساد نامی شخص کے علاقے کے دیگر افراد کے ساتھ ملک کر پہلے سات سالہ بچے کو روک کر اس پر پیسے چوری کرنے کا الزام عائد کیا اور پھر اس کو درخت سے لٹکا کر انسانیت سوز تشدد کیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واردات 9 جنوری کو پتراتو تھانہ علاقہ کے تحت ڈیزل کالونی میں پیش آئی۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بچے کو درخت سے لٹکا کر ہاتھ پاؤں باندھے ہوئے ہیں اور اس کو بری طرح تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔اس کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس حرکت میں آئی اور معاملے کی تحقیقات کے بعد مرکزی ملزم ببلو پرساد کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے متاثرہ بچے کے بڑے بھائی کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ واردات میں ملوث دیگر ملزمین کی شناخت کی جا رہی ہے اور انہیں جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔