(12 جنوری 2026): ایک نوجوان نے کاٹے جانے پر مشتعل ہو کر کتے اور اس کے 12 پِلّوں (بچوں) کو ڈنڈوں سے پیٹ پیٹ کر مار ڈالا۔یہ واقعہ بھارتی ریاست اتر پردیش کے ایک علاقے میں پیش آیا، جہاں کتے کے کاٹے جانے سے نوجوان اس قدر مشتعل ہوا کہ نہ صرف کتے بلکہ قریب موجود اس کے 12 بچوں کو ڈنڈے سے پیٹ پیٹ کر مار ڈالا۔علاقے کے لوگوں نے پولیس کو اطلاع دی تو اس نے رپورٹ درج کر کے ملزم کلیم اللہ کو گرفتار کر لیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ کلیم اللہ کسی کام کے سلسلے میں منگراہا چوراہے کہ گزر رہا تھا کہ اچانک ایک کتے نے اس کاٹا۔ جس کے بعد اس نے پہلے کتے ہوئے ڈنڈے مار مار کر ہلاک کر ڈالا، اس کے بعد وہاں موجود 12 پِلّوں کو بھی اسی طریقے سے مار ڈالا۔جانوروں کی فلاح و بہبود کی تنظیموں نے ملزمان کے خلاف اینیمل کریویلٹی ایکٹ کے تحت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ رودھولی کے ڈی ایس پی کلدیپ یادو نے بتایا کہ ملزم کو بی این ایس کی دفعہ 325 کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔ تحقیقات کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی۔چوری کے شبہ میں 7 سالہ بچے کو درخت سے لٹکا کر تشدد