کاراکاس (08 جنوری 2026): وینزویلا کے وزیر داخلہ نے آخرکار امریکی حملہ میں ہلاک ہونے والوں کی درست تعداد بتا دی، اور کہا کہ حملے میں 100 افراد مارے گئے ہیں۔وینزویلا کے وزیرِ داخلہ ڈیوسدادو کیبیو نے بدھ کو کہا کہ امریکا کے اُس حملے میں سو افراد ہلاک ہوئے، جس میں صدر نکولس مادورو کو اقتدار سے ہٹایا گیا۔کیبیو نے بتایا کہ مادورو کی بیوی سیلیا فلورس، جنھیں امریکی حملہ کے دوران گرفتار کیا گیا تھا، کو سر میں چوٹ آئی تھی، جب کہ مادورو کا پاؤں زخمی ہوا تھا۔وینزویلا سے 30 سے 50 ملین بیرل تیل وصول کرنے کے بعد مارکیٹ ریٹ پر بیچیں گے، مارکو روبیوکاراکاس حکومت نے اس سے پہلے اب تک ہلاک شدگان کی تعداد نہیں بتائی تھی، لیکن کیوبا کی فوج نے اپنے 23 فوجیوں کے ناموں کی فہرست شائع کی ہے۔ جب کہ وینزویلین حکام کے حوالے سے پہلے بتایا گیا تھا کہ 40 افراد ہلاک ہوئے، اس سے ایک دن قبل کیوبا اور وینزویلا کی حکومتوں نے باضابطہ طور پر بتایا کہ مجموعی طور پر دونوں ملکوں کے 55 فوجی اہلکار ہلاک ہوئے۔وینزویلا کے حکام کا کہنا ہے کہ مادورو کے حفاظتی دستے کے بہت سے ارکان ”بے رحمی سے مارے گئے“ ہیں۔ کیوبا کے مطابق اس کے 32 فوجی اور انٹیلیجنس اہلکار وینزویلا میں مارے گئے۔